کینیا نے عالمی ادارہ برائے خوراک کے 3 ٹرکوں کو صومالیہ میں داخل ہونے سے روک دیا

بدھ 3 فروری 2016 11:47

اقوام متحدہ۔ 3 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 فروری۔2016ء) عالمی ادارہ برائے خوراک کی جانب سے روانہ کئے گئے 3 امدادی ٹرکوں کو کینیا نے صومالیہ میں داخل ہونے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیا کی حکومت کو خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ امداد شدت پسند تنظیم الشباب کے عسکریت پسندوں کے ہاتھ لگ سکتی ہے۔ عالمی ادارہ برائے خوراک کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کینیا کی حکومت کے ساتھ تمام ضروری کاغذی کارروائی کی گئی تھی اور اقوام متحدہ یہ بات یقینی بنائے گی کہ یہ خوراک ہرحال میں صرف مستحق افراد تک پہنچے۔ تاہم حکام کے مطابق مکمل یقین دہانی تک یہ ٹرک صومالیہ میں داخل نہیں ہونے دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :