سمندر کے راستے ترکی سے یونان پہنچنے والے مہاجرین میں ایک تہائی تعداد بچوں کی ہے،اقوام متحدہ

بدھ 3 فروری 2016 11:47

اقوام متحدہ۔ 3 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 فروری۔2016ء) اقوام متحدہ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ سمندر کے راستے ترکی سے یونان پہنچنے والے مہاجرین میں ایک تہائی تعداد بچوں کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این سی ایچ آر) نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ سمندر کے خطرناک سفر کے ذریعے یونانی ساحلوں پر پہنچنے کی کوشش کرنے والوں میں 36 فیصد بچے شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ یورپ پہنچنے والے مہاجرین میں پہلی مرتبہ خواتین کی تعداد بھی مردوں سے بڑھ گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یورپ پہنچنے والے مہاجرین کا 73 فیصد بالغ مردوں پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :