افغانستان میں مکمل امن کیلئے القاعدہ، طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو شکست دینا ہوگی،جنرل جان کیمبل
بدھ 3 فروری 2016 11:33
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان کیمبل نے کہا ہے کہ افغانستان میں مکمل امن کے لیے القاعدہ،طالبان اورحقانی نیٹ ورک کوشکست دیناضروری ہے، اس کے لیے افغان حکومت کوامریکاکی مسلسل مدد درکار ہے،امریکا کو 2024 تک افغانستان میں رہنا ہو گا۔افغانستان میں اتحادی فوج کے سبکدوش ہونے والے امریکی کمانڈرجنرل جان کیمبل نے کانگریس کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ طالبان سے منسلک گروپ القاعدہ اور حقانی نیٹ ورک امریکا کے قومی مفاد کے لیے خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں القاعدہ کمزور ہو گئی ہے لیکن حال ہی میں جنوبی افغانستان میں القاعدہ کے ایک کیمپ کا پتا چلا ہے جس سے یہ بات یقینی ہے کہ القاعدہ کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہوا، حقانی نیٹ ورک امریکا اور اتحادی افواج کے لیے سب سے بڑا اور مسلسل خطرہ ہے اور طالبان اور القاعدہ کے ساتھ ساتھ ہمیں حقانی نیٹ ورک کو بھی شکست دینا ہو گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.