پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال ،ملک بھر میں پروازوں کا شیڈول متاثر، اندرون وبیرون ملک آنے وجانے والی کئی پروازیں تاخیر کا شکار، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ،نجی ائیرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیا، پی آئی اے کو کروڑوں کا نقصان، پاکستان سول ایوی ایشن کی مسافروں کی تکلیف کے ازالے کیلئے نجی ایئر لائن کو خصوصی پروازیں شروع کرنے کی ہدایت
بدھ 3 فروری 2016 00:19
اسلام آباد/کراچی/لاہور/کوئٹہ/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 2فروری۔2016ء) پی آئی اے کے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے اندرون وبیرون ملک آنے وجانے والی کئی پروازیں ملتوی جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکار ہوئیں ، مسافروں کا شدید مشکلات کا سامنا ، ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے پی آئی اے کو کروڑوں کا نقصان ، پاکستان سول ایوی ایشن نے مسافروں کی تکلیف کے ازالے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے نجی ایئر لائن ایئر بلیو کو خصوصی پروازیں شروع کرنے کی ہدایت کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف پی آئی اے کے ملازمین کی ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ منگل کے روز بھی جاری رہا ۔ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے اسلام آباد ،کراچی ،لاہور ،کوئٹہ اور پشاور سمیت کئی شہروں میں اندرون وبیرون ملک جانے اور آنے والی کئی پروازیں منسوخ کرنی پڑی جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ۔(جاری ہے)
ملازمین کی ہڑتال اور پروازوں کی تاخیر کی وجہ سے دوردراز سے آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا او ر وہ ایئرپورٹس پر ذلیل وخوار ہوتے رہے ۔
دوسری جانب پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی تکلیف کے ازالے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ایئرلائن ایئربلیو کو اسلام آباد ،کراچی سے لاہور کے لئے اضافی پروازیں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد لاہور سے کراچی کے لئے آج شام6:30بجے ایک پروازروانہ ہو گی جبکہ دوسری پرواز رات 8بجے روانہ ہو گی ۔ کراچی سے لاہور کے لئے رات پونے 11بجے جبکہ دوسرے پرواز رات سوا گیارہ بجے روانہ ہوگی۔ کراچی سے اسلام آباد کے لئے پہلی پرواز ساڑھے گیارہ بجے جبکہ دوسری پرواز ساڑھے چھ بجے روانہ ہو گی ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
’اڈیالہ کے باسیوں سے ہاتھ ملائیں‘ تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.