پنچگورمیں واپڈاکی نجکاری کے خلاف ہائیڈرولیبرالیکٹرک یونین کا احتجاج

حکومت پہلے ملازمین کے مسائل حل کرے،قائدین کامیڈیاسے اظہارخیال

منگل 2 فروری 2016 22:39

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں واپڈا ہائیڈرولیبر الیکٹرک یونین پنجگور کی جانب سے واپڈ کی نجکاری کے خلاف احتجاج کیا گیا احتجاج میں واپڈا ہائیڈرولیبر الیکٹرک یونین پنجگورکے ڈویژنل چیئرمین غوث بخش مینگل،وائس چیئرمین محمد یقوب ،جنرل سیکرٹری امجد علی نے احتجاج کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ و اپڈ کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے واپڈ کی نجکاری کا سوچ ملازمین کی حق تلفی ان کے چولہے کو بجھانا ہے ،حکومت واپڈ کی نجکاری سے پہلے ملازمین کے مسائل و ادارے کو مصبوط بنانے کے پالیسی ترتیب دے نہ کہ محکمہ کو نجکاری کرکے ملازمین کے حق سلف کرئے، انہوں نے کہاہے ملازمین اپنے جائز و قانونی حقوق کیلئے صو بے و وفاقی یونین سے ملکر کسی بھی قسم کی احتجاج سے دریغ نہیں کرئیگی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان واپڈا کی نجکاری کے فیصلے پر نظر ثانی کریں

متعلقہ عنوان :