حکومت کی بے توجہی،چمن ڈاکٹرصادق کلینک فائرنگ واقعہ سے شہری احساس عدم تحفظ میں مبتلاء ہیں،جمعیت علماء اسلام بلوچستان

منگل 2 فروری 2016 22:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری،سابق وزیرحاجی بہرام خان اچکزئی،مولاناعبدالرحیم مظہری اورمولاناولی محمدترابی نے چمن میں ڈاکٹرصادق خان کے کلینک میں فائرنگ کرکے دوافرادنصرالدین اورحیات خان کوشہیدکرنے کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ چمن جیسے پرامن شہرکوبھی حکومت کی عدم توجہی کے باعث بدامنی کی آگ میں جھونک دیاگیاآئے روزقتل کے واقعات اورچوری کی واردات نے شہریوں کوعدم تحفظ کے احساس میں مبتلاکردیاانہوں نے کہاکہ حکومت امن قائم کرنے میں ناکام رہی نہتے شہریوں پرفائرنگ کھلی درندگی ہے چمن شہرکے امن کوخراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ہرقسم دہشت گردی کی مخالفت کرتی ہے اس واقعہ ہرہمیں افسوس ہواایک سازش کے تحت چمن کے حالات کوخراب کیاجارہاہے لیکن جمعیت علماء اسلام ہرقسم سازشوں کوناکام بنانے کی کوشش کرے گی انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسزپرزوردیتے ہوئے کہ کلینک پرحملہ کرنے والے قاتلوں کوگرفتارکرکے قرارواقعی سزادیں اوربدامنی کے واقعات میں میں ملوث تمام عناصرکامکمل صفایاکریں انہوں نے نصرالدین اورحیات خان کے لواحقین سے دلی ہمدردی ویکجہتی کااظہارکرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی

متعلقہ عنوان :