سیکولرپاکستان کی خواہش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہدایت الرحمان بلوچ

منگل 2 فروری 2016 22:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے مدارس پرچھاپے،تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پرپابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں فیشن شوز،بے ہودہ میوزک پروگرامات،فحاشی وعریانی کے سینٹرز،شراب خانوں پرکوئی پابندی جبکہ دعوت وتبلیغ ،دینی تعلیمی مراکز اور اسلامی تعلیمات عام کرنے کی جدوجہدپر پابندی کسی صورت قبول نہیں کیاجائیگی ۔

غیر ملکی این جی اوز ،غیر ملکی پیڈورکرز سرعام سیکولر،بے دین کاموں میں مصروف ہیں ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی ،ریمنڈ ڈیوس جیسے ظالم لوگوں کو فری ہینڈ دیاگیا ہے مگر اسلام کی دعوت دینے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے مدارس پر پابندی لگائی جارہی ہیں سیکولر پاکستان کی خواہش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے مدارس وسکولزکے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اسلامی پاکستان میں صرف اسلامی تعلیمات کے مطابق کام کی اجازت ہونی چاہیے مگر یہاں معاملات اس کے برعکس ہے ۔

ہم پاکستان کو اسلامی بناکر سیکولر اور بے دین عناصرکوناکام بنائیں گے مدارس ،شعائر اسلام کو ناکام وبدنام کرنے والوں کوناکام ورسواکریں گے جماعت اسلامی دینی مدار س کے پشتیبان اسلامی تحریک کا نام ہے انشاء اﷲ عوام الناس کی خواہش کے مطابق اس ملک کو ہرصورت اسلامی بناکر دم لیں گے عوامی اسلامی تبدیلی جماعت اسلامی لاسکتی ہے مدارس دینی تعلیم وتربیت کو اپنی مدد عام کے تحت عام کر رہی ہیں نشاء اﷲ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ہم مدارس مساجد اور شعائر اسلام کے خلاف کام کرنے والے عناصر کو ناکام بنائیں گے قوم کو پریشانی کے دلدل سے نکال لیں گے

متعلقہ عنوان :