سکھر،پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،ایک اہلکار شہید،ملزمان فرار

منگل 2 فروری 2016 22:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء ) پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، ہیڈ کانسٹیبل شہید ، ملزمان فرار ، شہید کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ، ایس پی سکھر تفصیلات کے مطابق ایس پی سکھر کے پریس ترجمان فرحان سرور کے جاری کردہ بیان میں تھانہ سی سیکشن پولیس کا گذشتہ رات دوران گشت گڈانی پھاٹک کے قریب واردات کے ارادے سے کھرے دو ملزمان کے کھڑے ہونے کی اطلاع ملی جس پر تھانہ سی سیکشن پولیس بمعہ اسٹاف جیسے ہی گڈانی پھاٹک پہنچی تو دو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دس منٹ تک جا ری رہا ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل بنام گلشن ڈریھو کو دو گولیاں لگی جسے طبی علاج کیلئے اسپتال پہنچایا جا رہا تھا کہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل راستے میں ہی شہید ہو گیا جبکہ ملزمان رات کی تاریخی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیڈ کانسٹیبل گلشن ڈریھو کی شہادت پر محکمہ پولیس میں سوگ کا سماع بندھ گیا ہے اور ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو نے ملزمان سے ڈٹ کر مقابلے کرنے پر پولیس پارٹی او ر شہید ہیڈ کانسٹیبل گلشن ڈریھو کو سلام پیش کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو کسی صورت بخشا نہیں جائیگا اور شہید کا خون رائیگاں جانے نہیں دینگے ۔

متعلقہ عنوان :