پر امن احتجاج ہمارا حق ہے، شہید اور زخمی ہونے والے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر پالپا کیپٹن عامر ہاشمی

منگل 2 فروری 2016 22:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) پالپا کے صدر کیپٹن عامر ہاشمی نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے۔

(جاری ہے)

شہید اور زخمی ہونے والے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پی آئی اے کے کراچی میں واقع ہیڈ آفس میں خطاب کرتے ہوئے پالپا کے صدر کیپٹن عامر ہاشمی نے کہا کہ حکومتی تشدد سے شہید اور زخمی ہونے والے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے شہید کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خون رائیگا نہیں جائے گا،انہوں نے کہا کہ حکومت تشدد کا راستہ اپنائے گی تو ہمارے پاس آپریشن بند کرنے کے علاوہ راستہ نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ پر تشدد کارروائی بند نہ ہوئی تو ا?پریشن بند کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :