کراچی،پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیاں ،5 مفرور وں ودہشت گرد وں سمیت 70 ملزمان گرفتار

منگل 2 فروری 2016 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) ساؤتھ زون کے تھانوں کی کرمنلز وجرائم پیشہ کے خلاف کاروائی ،5 مفرور قاتل ودہشت گرد سمیت 70 ملزمان گرفتار، جدید اسلحہ ، لوٹا ہوا مال ، منشیات ، گاڑی ، داؤپر لگی رقم ، آلات قماربازی ، مضرصحت گٹکا اور ہککا شیشہ برآمد ، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد کی ہدایت پر ساؤتھ زون میں کرمنلز و جرائم پیشہ کے خلاف روز مرہ کاروائیوں کے دوران ساؤتھ زون کے 21 تھانوں بغدادی ، چاکیواڑہ ، بوٹ بیسن ، درخشاں ، ڈاکس ، کھارادر ، گارڈن ، محمود آباد ، میٹھادر ، عیدگاہ ، رسالہ ، جیکسن ، صدر ، بلوچ کالونی ، موچکو، کلفٹن ، آرٹلری میدان ، پریڈی ، سول لائن اور گزری پولیس نے مجموعی 70 ملزمان گرفتار کرلیئے ۔

(جاری ہے)

گرفتار شدگان میں 5 مفرور قاتل و دہشت گرد، 16ڈکیت واسٹریٹ کرمنل ، منشیات کے مقدمات میں 15 ملزمان ، متفرق و مفرور واشتہاری ، جواری سٹوری اور مضرصحت گٹکا سپلائیر بھی شامل ہیں،گرفتار شدگان سے ایک کلاشنکوف ، ایک نائن ایم ایم ، 15 پستول 17 میگزین ، متعداد کارتوس ، وارداتوں میں لوٹا و چھینا ہوا مال ، 12 بوتلیں شراب برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :