بہترین کارکردگی جرائم پر کنٹرول نہ کرنے ،عوام سے غلط برتاؤ کرنیوالے پولیس افسران کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی،عبداﷲ شیخ

منگل 2 فروری 2016 22:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداﷲ شیخ کی جانب سے خاص روم قائم کیا گیا ہے جس میں برطرف کیے گئے پولیس اہلکار امید علی بوہڑ ضلع لاڑکانہ، منٹار علی لاشاری ضلع شکارپور اور پولیس اہلکار نیاز احمد کو ملازمت پر بحال کرکے ایک ایک سال کی سروس ختم کردی ہے جبکہ فرائض میں غفلت اور عوامی شکایات کے باعث اے ایس آئی غلام علی جاگیرانی ضلع لاڑکانہ، پولیس اہلکار عبدالقیوم اور پولیس اہلکار ریاض حسین ضلع لاڑکانہ کو میجر سزائیں دیتے ہوئے ان کی دو دو سال کی سروس ختم کردی ہے اور پولیس اہلکار سراج احمد اسران کی ایک سال کی سروس ختم کردی ہے جبکہ پولیس اہلکار نور محمد، واحد بخش، علی خان چانڈیو، محبوب علی اور ہیڈ کانسٹیبل ہادی بخش کو وارننگ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداﷲ شیخ نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی اور جرائم پر کنٹرول نہ کرنے اور عوام سے غلط برتاؤ کرنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :