اگر کسی تنظیم کے کارندوں نے4فروری کو زبردستی ہڑتال کروانے کی کوشش کی تو ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا‘ملک شوکت علی

منگل 2 فروری 2016 22:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء ) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن کے صدرملک شوکت علی نے کہا ہے کہ اگر کسی تنظیم کے کارندوں نے4فروری کو زبردستی ہڑتال کروانے کی کوشش کی تو ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا،اس دن ہمارے کارکن تمام گڈز ٹرانسپورٹ کے اڈوں پر ڈیوٹیاں دیں گے،اس حوالے سے ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران کو ذمہ داریا ں سونپ دی گئی ہیں اور گڈزٹرانسپورٹ سے وابسطہ افرادکومراسلے ارسال کر دیئے گے ہیں جن میں انہیں4فروری کو اپنا کاروبار بلا خوف خطر جاری رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بچو پہلوان نے کہا کہ ہڑتال کی کال بلا جواز ہے اس لئے ہم ان لوگوں اور تنظیموں سے استدعا کرتے ہیں جو ہڑتال کی کال دے کر افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں کہ وہ بھی ہڑتال کی کال واپس لے لیں اوراپنے مطالبات کی منظوری کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سے بھی اپیل ہے کہ وہ 4فروری کو اپنا کاروبار کرنے والوں کو سکیورٹی فراہم کرے تاکہ شر پسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :