پشاور ہائیکور ٹ نے مقامی صحافی سمیت تین افراد کیخلاف تھری ایم پی اوکے تحت گرفتاری و نظربندی کے حکم نامہ مطل کر دیا

گرفتارصحافی کو فوری طورپر سینٹرل جیل ہری پورسے رہا کرنے کا حکم

منگل 2 فروری 2016 22:11

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) پشاور ہائیکورٹ پشاور کے جسٹس قیصرراشدخان اور جسٹس روح الامین خان پر مشتمل ڈبل بینچ نے نوشہرہ کے مقامی صحافی سمیت تین افراد کے خلاف 3MPOکے تحت گرفتاری اور ایک ماہ نظربندی کے حکم نامہ کو مطل کرتے ہوئے گرفتارصحافی کو فوری طورپر سینٹرل جیل ہری پورسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔نوشہرہ کی ضلعی انتظامہ کیاکررہی ہے قانون کو معطل کرکے نوشہرہ میں ایف سی ار لگانا چاہتی ہے۔

انسانی حقوق کی پامالی کو کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیں گی۔ضلعی انتظامیہ نے روش نہ بدلی تو ہم قانون کو حرکت میں لائیں گئے۔جسٹس قیصرراشدخان اور جسٹس روح الامین خان کے ریمارئس ۔جسٹس قیصرراشدخان اور جسٹس روح الامین خان نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی جگہ اے سی کو پیش کرنے پر شدید برہمی کا اظہار۔

(جاری ہے)

زیرحراست صحافی فرحت شاہ کی جانب سے ممتاز قانون دان اور خیبرپختونخوا بارکونسل کے ممبر شاھد ریاض برکی ایڈوکیٹ اور ملتان وغیرہ رٹ پٹیشنر کی جانب سے خاتون قانون دان مس نوشین احمد ایڈوکیٹ نے پیش ہوکر دلائل دیے۔

گرفتارصحافی فرحت شاہ کی رہائی کے حکم پرنوشہرہ صحافیوں میں خوشی کی لہردوڑگئی۔گرفتارصحافی فرحت شاہ کی رہائی حق و سچ کی فتح ہے سیدندیم مشوانی اور صدر یونین آف جنرنلیسٹ نوشہرہ کے صدر انورمسرور کا پرس کلب میں جلسہ سے خطاب ۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ پشاور کے جسٹس قیصرراشدخان اور جسٹس روح الامین خان پر مشتمل ڈبل بینچ نے ممتاز قانون دان اور خیبرپختونخوا بارکونسل کے ممبر شاھد ریاض برکی ایڈوکیٹ اور ملتان وغیرہ رٹ پٹیشنر کی جانب سے خاتون قانون دان مس نوشین احمد ایڈوکیٹ کی وساطت سے نوشہرہ کے مقامی صحافی اور رائل نیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر فرحت شاہ سمیت رشکئی کے دو افراد ملتان خان اور آمان خان کے خلاف خلاف 3MPOکے نقص آمن قانون کے تحت گرفتار کرنے اور ایک ماہ نظربندی کا حکم دینے کی رٹ پٹیشن کی سماعت ہوئی۔

ممتاز قانون دان اور خیبرپختونخوا بارکونسل کے ممبر شاھد ریاض برکی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل مقامی صحافی اور رائل نیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر فرحت شاہ کو 3MPoکے نقص آمن قانون کے تحت26 جنوری کو گرفتارکرکے سینٹرل جیل ہری پوربھیج دیا گیا ہے جبکہ خاتون قانون دان مس نوشین احمد ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے دونوں موکل مسمی ملتان خان اور مسمی امان خان سکنہ رشکئی تھانہ رسالپور کو خلاف 3MPO کا حکم نامہ ڈپٹی کمشنر نے جاری کیا ہے مگر اب تک گرفتاری نہیں کی گئی ۔

پشاور ہائیکورٹ پشاور کے جسٹس قیصرراشدخان اور جسٹس روح الامین خان پر مشتمل ڈبل بینچ نے 3MPOکے نقص آمن قانون کے تحت گرفتاریوں پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارئس دیتے ہوئے کہا کہ اندھیر نگری نوشہرہ کی انتظامیہ نے مچارکھی ہے ۔نوشہرہ کی ضلعی انتظامہ کیاکررہی ہے قانون کو معطل کرکے نوشہرہ میں ایف سی ار لگانا چاہتی ہے۔انسانی حقوق کی پامالی کو کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیں گی۔ضلعی انتظامیہ نے روش نہ بدلی تو ہم قانون کو حرکت میں لائیں گئے۔پشاور ہائیکورٹ پشاور کے جسٹس قیصرراشدخان اور جسٹس روح الامین خان پر مشتمل ڈبل بینچ نے نوشہرہ کے گرفتارصحافی فرحت شاہ کو فوری طورپر رہاکرنے اور ملتان خان اور امان خان کو گرفتارنہ کرنے کا حکم دئے دیا۔

متعلقہ عنوان :