پی آئی اے کے بے گناہ ملازمین کی پولیس کے ہاتھوں مبینہ ہلاکت پر متعلقہ حکام کے خلاف عدالتی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے‘راجہ ناصر عباس
قومی ادارے ملک و قوم کا اثاثہ ہیں ،یہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں کہ ان کی بندر بانٹ کی جائے ‘مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین
منگل 2 فروری 2016 22:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین پرفائرنگ اور وحشیانہ لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہوئے کہاکہ حکومت عوام سے احتجاج کا بنیادی حق بھی چھیننا چاہتی ہے،بے گناہ ملازمین کی پولیس کے ہاتھوں مبینہ ہلاکت پر متعلقہ حکام کے خلاف عدالتی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ا نہوں نے کہاکہ قومی اداروں میں مسلسل خسارہ حکومت کی ناکامی اور نا اہلی ہے۔وطن عزیز کو معاشی طور پر مستحکم کرنے میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جس کی بنیادی وجہ بڑے بڑے قومی اداروں کے کلیدی عہدوں پر نا اہل افراد کی تعیناتی ہے۔(جاری ہے)
ایک طرف قومی ایئر لائن میں خسارے کا رونا رویا جا رہا ہے اور دوسری طرف حکومت نے ایک غیر ملکی کو پچاس لاکھ روپے ماہانہ پر ملازمت دے رکھی ہے ۔
قومی وسائل کو مال غنیمت کی طرح لوٹنے کا یہ باب اب بند ہو چاہیے۔قومی ادارے ملک و قوم کا اثاثہ ہیں ۔یہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں کہ ان کی بندر بانٹ کی جائے ۔قومی اداروں کی حفاظت اور ان کی اعلی انتظامی پوسٹون پر باصلاحیت لوگوں کی تعیناتی حکومت کی ذمہ داری ہے تاکہ اداروں کو نفع بخش بنایا جا سکے۔پی آئی اے سمیت تمام قومی اداروں ہماری طرف سے ہر اس فیصلے کی سخت مخالفت کی جائے گی جس میں ادارے کے ملازمین کی مرضی شامل نہ ہو۔مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.