آثار قدیمہ کی عمارتوں کو ناجائز قابضین سے واگزار کرانے کی درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

منگل 2 فروری 2016 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آثار قدیمہ کی عمارتوں کو ناجائز قابضین سے واگزار کرانے کی درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

شہری یعقوب علی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے ملک بھر میں آثار قدیمہ کی عمارتوں کو ناجائز قابضین سے واگزار کرانے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ صرف لاہور میں آثار قدیمہ کی 124 ایسی عمارتیں ہیں جن پر تاحال قبضہ ہے ۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ کی اراضی اور عمارتوں کو واگزارکروانے کا حکم دے۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :