حکم امتناعی کے باوجود اونج ٹرین منصوبے پر کام جاری رکھنے پر توہین عدالت کی درخواست پر ایل ڈی اے حکام کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم

منگل 2 فروری 2016 21:59

حکم امتناعی کے باوجود اونج ٹرین منصوبے پر کام جاری رکھنے پر توہین عدالت ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر حکم امتناعی کے باوجود کام جاری رکھنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر ایل ڈی اے حکام کو اپنی نگرانی میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرانے کاحکم دیدیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار امجد حسین بھٹی اورکپور تھلہ ہاوس کے دیگر رہا ئشی درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ تاریخی عمارتوں کی دو سو فٹ حدود میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام روکنے کے عدالتی حکم کے باوجود پنجاب حکومت اس پر عملدرآمد نہیں کر رہی اس لیے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہائیکورٹ کے حکم امتناعی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

فاضل عدالت نے درخواست گزاروں کا موقف سننے کے بعد ایل ڈی اے حکام کو اپنی نگرانی میں عدالتی احکامات پرعملدرآمد کرانے کاحکم دیتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت چار فروری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :