پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق کمی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر ، سماعت کل ہو گی

منگل 2 فروری 2016 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق کمی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ کل ( بدھ ) درخواست کی سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار جسٹس پارٹی کی جانب سے ملک منصف اعوان ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے لیکن یہ کمی عالمی منڈی کے مطابق نہیں کی گئی۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صرف پانچ روپے کی کمی ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل قیمت کم ہونے سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کم از کم تیس روپے مقرر کی جانی چاہئے تھی تاکہ عالمی منڈی میں تیل قیمت کم ہونے کا فائدہ عام شہری کو بھی ملے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم از کم تیس روپے مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :