خان صاحب ایک بار پھر دھرنوں کا شوق پورا کر لیں ٗدانیال عزیز

منگل 2 فروری 2016 21:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) مسلم لیگ کے رہنما اور ایم این اے دانیال عزیز نے عمران خان کی جانب سے 6 فروری کو ملک گیر دھرنوں کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب ایک بار پھر دھرنوں کا شوق پورا کر لیں ٗ اس دفعہ بھی انہیں شرمندگی اور مایوسی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عمرا ن خان ایک دفعہ ہی بتا دیں کہ انہیں عوامی فلاح کیلئے شروع ہونے والے منصوبوں سے کیا پریشانی ہے ، عمران خان کے کتے بھی لینڈ کروزر میں سفر کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں جنوبی ایشیاء میں سب سے کم ہیں جو خان صاحب کو نظر نہیں آتی۔

متعلقہ عنوان :