ایم کیو ایم نے پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 2 فروری 2016 21:56

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) ایم کیو ایم نے پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے کی جا رہی ہڑتال اور احتجاج کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ آج مظاہرین پر گولی چلائی جانے کے واقعے کی ایم کیو ایم شدید مذمت کرتی ہے۔ ایم کیو ایم پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں شامل ہو گی۔