ہرقومی بحران کے پیچھے حکمرانوں کی نااہلی کارفرما ہے‘ شیخ طلال امجد

منگل 2 فروری 2016 21:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیخ طلال امجد نے کہا ہے کہ فوج کی کامیابی اورقربانی کاکریڈٹ بدعنوان ا وربزدل حکومت نہیں لے سکتی۔کپتان عمران خان نے خیبرپختونخوامیں صوبائی اداروں کے بنیادی ڈھانچوں کی تعمیر پرفوکس کیا اور آج وہاں کے عام لوگ تبدیلی وخوشحالی کے ثمرات سے مستفیدہورہے ہیں ۔

پنجاب میں تین دہائیوں سے تھانہ کلچر کی تبدیلی کاڈھونگ رچایاجارہا ہے مگرہمارے پرعزم کپتان عمران خان نے دوبرس میں تھانہ کلچر کوپوری طرح تبدیل کردیا۔جنرل راحیل شریف ایک مردمیدان اورنجات دہندہ کے طورپرابھرے ہیں،ان کے فیصلے سے محب وطن لوگ خوش نہیں ہوئے جبکہ بدعنوان عناصر جشن منارہے ہیں۔وہ بڑی سنجیدگی ،وقاراوربہادری کے ساتھ ایک وقت میں مختلف چیلنجز کوہینڈل کررہے ہیں،ابھی ان کی ضرورت ختم نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں شیخ طلال امجد نے مزید کہا کہ اگردشمن ملک نے جارحیت کی جسارت کی توپاکستان کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ وفاع وطن کیلئے اپنی جانیں تک نچھاورکرنے سے گریز نہیں کریں گے۔ جس و ور سے شریف برادران اورزرداری خاندان والے باری باری اقتدارمیں آرہے ہیں،ہرقومی بحران کے پیچھے حکمرانوں کی نااہلی کارفرماہوتی ہے۔ کاش حکمران نوشتہ دیوارپڑھ سکتے ہوتے توآج پاکستان بندگلی میں نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی بارے اب کوئی شبہ نہیں رہا ،ان سے آئندہ بھی بہتری کی امید نہیں کی جاسکتی ۔مورخ لکھے گاجس وقت پاکستانیوں کوروٹی روزی ،دوائی ،پینے کے صاف پانی اوربجلی کی ضرورت تھی اس وقت اورنج ٹرین کاٹریک بنایاجارہا تھا ،اس وقت مفت لیپ ٹاپ تقسیم کئے جارہے تھے اوراپنے حامیوں کوسرکاری سکیم کی ٹیکسیوں سے نوازاجارہاتھا ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کازیادہ تر وقت بیرونی دوروں پرگزرا ،وہ جہاں جہاں بھی کشکول لے کرگئے انہیں وہاں سے خالی ہاتھ واپس آناپڑا ۔

متعلقہ عنوان :