نارووال، تعلیمی اداروں کو دہشت گردی سے بچاؤ کے لیے ریڑھیوں پر پابندی عائد

منگل 2 فروری 2016 21:17

نارووال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء ) ڈ ی سی او نارووال نے تعلیمی اداروں کو دہشت گردی سے بچاؤ کے لیے ریڑھیوں پر پابندی لگا دی ۔

(جاری ہے)

ضلعی افسر اطلا عا ت کی پریس ریلیز کے مطابق ڈ ی سی او / ایڈ منسٹریٹرضلع گو ر نمنٹ نارووال سید نجف اقبا ل نے طلبا ء کی قیمتی جا نو ں کے تحفظ اور کسی قسم کی دہشت گر دا نہ کا روا ئی سے مکمل بچا ؤ کی خا طر ایک سر کاری حکم نا مے کی رو سے ضلع کی ریو نیو حدود کے اند ر وا قع تما م سر کا ری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں،کا لجو ں اور سکو لو ں سے تین سو گز کی حدودمیں کھا نے ،پھلو ں اور دیگر اشیا ء بیچنے وا لی ریڑھیو ں پر فور ی ضا بطہ فو جدار ی پا کستا ن کی زیر دفعہ 144 کے تحت پا بند ی عا ئد کر دی ہے ۔

،جس کی خلا ف ورزی کر نے وا لاتعزیرات پا کستا ن کی زیر دفعہ متعلقہ وا جب سزا ہو گا ۔ یہ حکم نا مہ فو ری طو ر پر نا فذالعمل ہو گا۔