واپڈا کی نجکاری کیخلاف دالبندین میں واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 2 فروری 2016 21:13

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 فروری۔2016ء) واپڈا کی نجکاری کے خلاف دالبندین میں واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کیسکو سب ڈویژن دالبندین میں کیے گئے مظاہرے کی شرکاء نے بینر اٹھا کر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے واپڈا ہائیڈور یونین کے وائس چیئرمین شاہ ولی ، جنرل سیکرٹری میر احمد بڑیچ اور نوروز خان مینگل و دیگر نے خطاب کرتے واپڈا کی ممکنہ نجکاری کو مزدور دشمن منصوبہ قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ حکومت یہ سب کچھ آئی ایم ایف کی فرمائش پر کررہی ہے جو ملکی مفاد کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا واپڈا کے ملازمین اور مزدور تنظیمیں واپڈ ا کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے اور آج کے دن پورے ملک میں ہونے والے مظاہرے حکومتی ارادوں کو مسترد کرنے کا واضع پیغام ہے ۔

متعلقہ عنوان :