پی آئی اے کے مرکزی دفترکے باہر پیش آنے والے واقعات کی مکمل عدالتی تحقیقات کرائیں گے:وزیراعلی سندھ
ذیشان حیدر منگل 2 فروری 2016 21:11
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 فروری۔2016ء ) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے مرکزی دفترکے باہر پیش آنے والے واقعات کی مکمل عدالتی تحقیقات کرائیں گے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں سڑکوں پر احتجاج کرنا مناسب نہیں جبکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے چیئرمین سہیل بلوچ کی قیادت میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے جناح ائیر پورٹ پر پیش آنے والے واقعے سے وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے وفد کو یقینی دہانی کرائی کی واقعے کی مکمل عدالتی تحقیقات کرائی جائیں گی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ان کا حق ہے۔(جاری ہے)
جاں بحق افراد کی لاشیں سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میتوں کو کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے سامنے رکھ کر احتجاج کرنا مناسب نہیں۔
آپ اپنے مطالبات مجھے دیں وزیراعظم سے بات کروں گا۔ امید ہے کہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے کہا کہ وہ حکومتی کمیٹی سے بھی مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے پی آئی اے کے جاں بحق ملازمین کے لواحقین کے لئے 20، 20 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 2، 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.