مسٹرجی سی یوکا ٹائٹل شیرافگن نے جیت لیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 2 فروری 2016 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 فروری۔2016ء)گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی لاہور کے طالبعلم شیرافگن نے مسٹر جی سی یو کا ٹائٹل جیت لیا ۔جی سی یووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحسن امیر شاہ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔

(جاری ہے)

جبکہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدرشیخ فاروق اور جی سی یو ڈائریکٹر سپورٹس خادم علی خان بھی موجود تھے۔60 کلوگرام کیٹگری میں محمد اخلاق نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 75 کلوگرام کیٹگری میں طلحہٰ فہد اول رہے،80 کلوگرام کیٹگری مقابلے سیف الرحمان نے جیتے۔اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحسن امیر شاہ نے کہا کہ کھیل انسان میں برداشت پیدا کرتے ہیں ،کھلاڑیوں کو یونیورسٹی ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔