جی سی یومقررین کی وزیرِ اعلیٰ تقریری مقابلوں میں ریکارڈ 52پوزیشنز

17لاکھ کے انعام بھی جیت لیئے،محبہ احمد بہترین انگریزی مقرر قرار:وائس چانسلر پروفیسر حسن امیر کی مبارکباد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 2 فروری 2016 21:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 فروری۔2016ء)گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہورکی مجلسِ مباحث کے مقررین کی وزیرِ اعلیٰ تقریری اورمصنف نویسی کے مقابلوں2015-16 میں ریکارڈ 52پوزیشنز۔راوئینز نے 17لاکھ روپے سے زائد کے نقد انعامات بھی جیت لیئے ۔صوبائی ،ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں جی سی یو کے طلباء نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی سطح کے مقابلوں میں جی سی یو کے مقررین نے 5، ڈویژن کی سطح پر 21،جبکہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر 26پوزیشنز حاصل کیں۔جی سی یو کی طالبہ محبہ احمد مقابلے کی بہترین انگریزی مقرر قرار پائی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے مقابلوں میں مختلف پوزیشنز حاصل کرنے پر جی سی یو کے مقررین رضا آفتاب گیلانی،سلمان سکندر،جویریہ بتول،حسان قدیر بٹ،حمزہ عباس،ثناء منظور،اریبہ ندیم،آمنہ سہیل قریشی،کفیل رانا، عبدالرحیم ورک،عبداﷲ ظفر،زوہیب عالم،حارث علی ورک،احسان اﷲ ،علی زر، فہد شہباز وڑائچ،قاسم رضم،عبدالحنان میر،فہد محمود ،اسامہ خان اور مبشر اسلم کو مبارکباد دی۔