شہبازشریف جس رفتار سے کام کرتے ہیں، وہ بے مثال ہے:وزیراعظم

نوازشریف نے ساہیوال کول پاور منصوبے کو تیزرفتاری سے آگے بڑھانے پر شہبازشریف کی محنت اور رفتار کو سراہا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 2 فروری 2016 21:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 فروری۔2016ء) وزیراعظم محمدنوازشریف نے ساہیوال میں 1320میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کے تعمیراتی کاموں کے معائنے کے موقع پراس منصوبے کوانتہائی تیزرفتاری سے آگے بڑھانے پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی انتھک محنت اور رفتار کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ شہبازشریف کی نگرانی میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ جس رفتارسے آگے بڑھ رہا ہے ،اسی رفتارسے کام کرناشہبازشریف کا خاصا ہے۔

(جاری ہے)

ماضی کی حکومتیں اگر اسی رفتار سے کام کرتی رہتیں تو آج ملک میں لوڈشیڈنگ کے اندھیرے نہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف جس رفتار سے کام کرتے ہیں، وہ بے مثال ہے اور ساہیوال کول پاور پلانٹ جیسے منصوبے چین میں بھی اتنی رفتارسے نہیں لگائے جاسکے جس رفتار سے ساہیوال میں کام ہورہا ہے ۔چینی کمپنی کے صدروینگ وین ژونگ اورمنصوبے کے سی ای او سونگ تاچی نے بھی وزیراعلیٰ شہبازشریف کی محنت اورعزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ شہبازشریف کی ذاتی نگرانی کے باعث اس منصوبے نے مقرر مدت سے قبل کئی سنگ میل عبور کیے ہیں اورہمیں امید ہے کہ منصوبہ مقرر مدت سے قبل مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :