اسلام پورہ تھانہ کی حدود میں 18سالہ دوشیزہ کی نعش برآمد

پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کروا دیا

منگل 2 فروری 2016 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) اسلام پورہ تھانہ کی حدود میں 18سالہ دوشیزہ کی نعش برآمد ہونے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کروا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے اکرم پارک میں گذشتہ روز الصبح 16سے 18سالہ عمر کی دوشیزہ کی نعش برآمد ہونے پر اہل علاقے نے پولیس کو اطلاع کردی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسر بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق عینی شاہدین کے مطابق ملزمان کے خاکے تیار کروائے جارہے ہیں۔ امکان ہے کہ لڑکی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر مارا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر حقائق سامنے آسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خاکے کی مدد سے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :