پاکستان ایک زرعی ملک ہونے کے با وجود مربوط زرعی پالیسی تاحال وضع نہیں کی جاسکی
گذشتہ مالی سال رائس ایکسپورٹ ٹریڈ بحرانوں کا شکار رہی حکومت پاکستان نے بر وقت مناسب اقدامات نہیں کئے تو رواں مالی سال بھی چاول کی برآمدات کو سخت ترین چیلینجز کا سامنا رہے گا ،چیئرمین ریپ
منگل 2 فروری 2016 20:37
ط کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء ) پاکستان ایک زرعی ملک ہونے کے با وجود کوئی مربوط زرعی پالیسی تاحال وضع نہیں کر سکا،گذشتہ مالی سال جولائی 2014 تا جون 2015 کے دوران رائس ایکسپورٹ ٹریڈ بحرانوں کا شکار رہی ہے اگر حکومت پاکستان نے بر وقت مناسب اقدامات نہیں کئے تو رواں مالی سال بھی چاول کی برآمدات کو سخت ترین چیلینجز کا سامنا رہے گا ۔
یہ بات رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سر پرست اعلیٰ عبد الرحیم جانو ،چوہدری محمد شفیق چیئرمین ریپ ، نعمان احمد شیخ سینیئر وائس چیئرمین اور رفیق سلیمان چیئرمین ایف پی سی سی آئی رائس ایکسپورٹ کمیٹی نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتائی ۔انہوں نے بتایا ہم ایک جدید رائس زون بنانا چاہتے ہیں جس میں ہمیں حکومت سے تعاون درکار ہے کہ وہ ہمیں ارزاں نرخوں پر گیس اور بجلی فراہم کرے اور زمین لینے کے لئے بھی مدد کرے جیسا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے گودام جو کہ پیپری میں واقع ہیں اور وہ خراب ہورہے ہیں ہم وہ بھی مارکیٹ ریٹ پر خریدنا چاہتے ہیں تاکہ ہم اس زمین پر اپنا رائس زون بنا سکیں جس کے بننے سے چاول کی بر آمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور جو ہمارا وژن چاول کی بر آمدات کو ڈھائی بلین ڈالر سے چار بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
-
گندم بحران سے متعلق صحت مند بحث کی بجائے بس تنقید ہورہی ہے
-
عوام پر ایک اور "بجلی بم" گرانے کی تیاریاں
-
پاکستان: آئی ایم ایف مشن کے دورے سے قبل ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.