ڈیرہ غازیخان،جماعت اسلامی نے ہفتہ یکجہتی کشمیرکا آغازکردیا

منگل 2 فروری 2016 20:22

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی نے ہفتہ یکجہتی کشمیرکا آغازکردیاہے ہر یونین کونسل کی سطح پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے گھر گھر پیغام پنچایا جارہاہے یہ بات جماعت اسلامی ڈیرہ غازیخان کے امیر حکیم محمد عمران روحانی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلا ف اور کشمیر ی مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پانچ فروری کو جماعت اسلامی کے نائب امیرصوبہ پنجاب شیخ عثمان فاروق کی قیادت میں دفتر جماعت اسلامی سے ٹریفک چوک تک ایک ریلی نکالی جائیگی جس میں عوام بڑی تعدا د میں شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ تمام اپنی سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان بعد نمازجمعہ ٹریفک چو ک پرجمع ہوکر کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمیل ملغانی اور ملک ناصر آرائیں بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :