مذاکرات کا میاب ‘ نیبرہوڈ ناظمین کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان ‘

منگل 2 فروری 2016 20:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) ضلع پشاورکی سطح پر ویلج کونسل اور نیبرہورڈ کونسل کے ناظمین نے اختیارات نہ ملنے پر پریس کانفرنس میں احتجاج کا اعلان کرنے اور شہر کوبلاک کرنے کی دھمکی دی تھی جس پر ضلع ناظم پشاورمحمد عاصم خان نے پریس کانفرنس اور احتجاج کونوٹس لیتے ہوئے ضلع پشاورکی سطح پر ویلج کونسل ناظمین اورنیبرہورڈ ناظمین کا اجلاس اپنے آفس طلب کیا ‘ جس میں چاروں ٹاؤنز کے ویلج اور نیبرہورڈ کمیٹی کے ممبران جس میں حاجی عبدالغفار ‘ ظاہر گل ‘ امان اللہ ‘ ملک عابد ‘ عالمزیب خان ‘ اورنگزیب خان ‘ قیصر خان فاروقی ‘ زبیر الدین ‘ دل بار باچہ ‘ ملک امجد ‘عبدلواحد اور جاوید نے شرکت کی اجلاس میں نیبرہورڈ اورویلج کونسل ناظمین نے مطالبے کئے جس میں مطالبہ نمبرایک یہ تھاکہ فنڈکو لوکل گورنمنٹ 2013 ء کے تحت برائے ر است ناظمین کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کئے جائیں - مطالبہ نمبر دو ‘ویلج اور نیبرہورڈ ناظمین کیلئے جن تنخواہوں اورمراعات کا اعلان کیا گیاتھا اس پر فوری عملدرآمد کیا جائیں مطالبہ نمبر تین ‘ نیبرڈ ہورڈ اور ویلج کونسل ناظمین کو بیوروکریسی کے غلامی سے آزاد کی جائے ا ورا ْختیارات کو نچلی سے نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کیا جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمد عاصم خان نے کہاکہ صوبائی حکومت کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 ء کے مطابق ویلج ناظمین اورنیبرہورڈ ناظمین کو اختیارات اور مراعات کے لئے صوبائی حکومت سے رابطہ کیاجائیگا انہوں نے ناظمین کو یقین دلایا کہ انکے مطالبات اعلی حکا م تک پہنچائیں جائینگے اور بذات خود وکیل کی حیثیت سے انکے لئے جدہ جہد کرینگے اور صوبائی حکومت سے انکے تمام جائز مطالبات کو منظورکیاجائیگا ضلع ناظم کی یقین دہانی اور صوبائی حکومت سے جلد رابطہ کرنے کے وعدے پر ناظمین نے اپنا احتجاج موئخر کرنے او ر ضلع ناظم کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ا س موقع پر ضلع ناظم پشاور نے ناظمین کا احتجاج ختم کرنے کے فیصلہ پر انکو خراج تحسین پیش کیا ور ہرممکن تعاون کا یقین دلایا

متعلقہ عنوان :