کفرٹوٹا خدا خداکرکے:پنجاب کی اپوزیشن جماعتیں آخرکارسٹرکوں پر نکل آئیں
‘اورنج ٹرین منصوبے کو موجودہ شکل میں قبول کرنے سے انکار
میاں محمد ندیم منگل 2 فروری 2016 19:53
لاہور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02فروری۔2016ء) پنجاب حکومت کے خلاف پہلی بار تمام اپوزیشن جماعتیں ملکر سڑکوں پرنکل آئیں، اورنج ٹرین منصوبے کو موجودہ شکل میں قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے5 مطالبات پیش کیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ قائد اعظم، جماعت اسلامی، عوامی تحریک اور مجلس وحدت المسلمین نے اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف جی پی او چوک سے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی مارچ کیا۔
پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے تمام اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں نے اورنج ٹرین منصوبے کے خلا ف نعرے بازی کی۔پنجاب حکومت کے خلاف پہلی بار کئے جانے والے مشترکہ احتجاجی مارچ میں شامل اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین منصوبہ شہر لاہور، اسکے حسن اور اسکے قدیمی ورثے کو تباہ کر رہا ہے۔(جاری ہے)
منصوبے کے باعث دس لاکھ افراد متاثر ہو رہے ہیں۔
متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ بتایا جائے کہ اورنج لائن منصوبے کے لئے کن شرائط پر قرض لیا گیا ہے اور اسکی ادائیگی کب اور کیسے ہو گی۔ متحدہ اپوزیشن کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم، صحت اور صاف پانی کے منصوبوں کے فنڈز اورنج ٹرین پر خرچ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے۔متاثرین کو انکی جائیداد کی قیمت مارکیٹ ریٹ سے پچیس فیصد زائد ادا کی جائے۔ ٹنل ٹیکنالوجی کے ذریعے منصوبے کو مکمل کیا جائے۔ اگلے مرحلے پر جمعرات کو اپوزیشن کے تمام ارکان اسمبلی نے مال روڑ پر مارچ کا اعلان کیا ہے جبکہ اس کے بعد مرکزی قیادت کو اورنج ٹرین مظاہروں میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ متحدہ اپوزیشن نے اعلان کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو عدالتوں سے رجوع کرنے سمیت تحریک میں شدت لائی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.