فیس بک کے بانی مارک زکربرگ امریکا کے چوتھے اور پوری دنیا کے چھٹے امیر ترین شخص

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 2 فروری 2016 19:51

نیویارک(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02فروری۔2016ء) فیس ب±ک کے بانی مارک زکربرگ کی دولت میں دن دگنی رات چوگنی ترقی ہو رہی ہے۔ اپنی بیٹی کی پیدائش کے وقت 99 فیصد دولت خیرات کرنے کا اعلان کرنے والے مارک زکربرگ اب امریکا کے چوتھے اور پوری دنیا کے چھٹے امیر ترین شخص ہوں گے۔دولت مند شخصیات کی فہرست شائع کرنے والے جریدہ ”فوربز“ نے اپنی تازہ اشاعت میں مارک زکربرگ کا نام اس بار ایک نئے نمبر کے ساتھ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پچھلے سال دسمبر میں اپنی بیٹی کی پیدائش کے وقت 99 فیصد دولت خیرات کرنے کا اعلان کرنے والے مارک زکربرگ اب امریکا کے چوتھے اور پوری دنیا کے چھٹے امیر ترین شخص ہوں گے۔ مارک زکر برگ چند ہفتوں کے بعد فیس ب±ک کی 12 ویں سالگرہ منانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ فیس کی بارہویں سالگرہ ایک ایسے وقت میں منا رہے ہیں جب اچانک ان کی دولت میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ جمعرات کو عالمی منڈی میں زکربرگ کے ایک حصص میں چند سیکنڈز میں 109.11 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ان کی دولت میں پانچ ارب ڈالر کے لگ بھگ اضافہ ہوا ہے۔ عالمی فاریکس ایکسچینج کے 3 کھرب، 8 ارب اور 600 ملین ڈالر کے سمندر میں فیس بک کے بانی زکربرگ کی دولت 46 ارب 250 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ گزشتہ چھ سالوں میں ان کی دولت 44 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس حساب سے زکر برگ کی دولت میں ہر ماہ 611 ملین اور 20 ملین یومیہ اور 8 لاکھ 33 ہزار ڈالر فی گھنٹہ اور 232 ڈالر فی منٹ اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :