ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے کیلئے عامر رحمان کے نام پر غور شروع

منگل 2 فروری 2016 18:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے کیلئے معروف قانون دان عامر رحمان کے نام پر غور شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تعیناتی کے لئے نیئر عباس ،خواجہ سعید اظفر ،عامر رحمان اور خرم سعید ایڈووکیٹ کے نام بھجوائے گئے تھے جن میں سے عامر رحمان ایڈووکیٹ کے نام پر غور کیا جارہا ہے ۔ یہ عہدہ نوید رسول مرزا کے استعفیٰ کے باعث خالی ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :