جنوبی پنجاب کے لوگ دہشت گرد نہیں ، آپریشن کیا گیا تو ٹکراؤ ہو گا‘ جمشید دستی

پی آئی اے قومی ادارہ ہے ، نجکاری کی بجائے معاملات بہتر بنانے چاہیے ‘رکن قومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 2 فروری 2016 18:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ہے کہ کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگ دہشت گرد نہیں ، ان کی محرومیاں دور کی جائیں ، آپریشن کیا گیا تو ٹکراؤ ہو گا ،پی آئی اے قومی ادارہ ہے ، حکومت کو نجکاری کی بجائے اسکے معاملات بہتر بنانے چاہیئں۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹاؤن میں میاں عامر محمود کی رہائشگاہ پر انکے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں جو کمی کی گئی وہ ناکافی ہے ، پٹرول کی قیمت چالیس روپے فی لیٹر سے زائد نہیں ہونی چاہیے ۔

انکا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونی چاہیے یہ ایک قومی ادارہ ہے اور حکومت کو اِسکے معاملات بہتر بنانے چاہیئں۔ جب تک عدلیہ ملک میں عوام کے ساتھ جاری زیادتیوں کا نوٹس نہیں لے گی حالات ٹھیک نہیں ہو نگے۔ایک سوال کے جواب جمشید دستی نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے لوگ دہشت گرد نہیں ، ان کی محرومیاں دور کی جائیں ، آپریشن کیا گیا تو ٹکراؤ ہو گا ۔