مردان ، پولیس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر کروڑوں روپے مالیت کے منشیات نذر آتش کر دیں

منگل 2 فروری 2016 18:02

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) مردان میں پولیس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر کروڑوں روپے مالیت کے منشیات نذر آتش کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اورنگزیب خٹک کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ مردان سٹی محب الرحمان کی نگرانی میں پولیس نے مردان کے پرانے ڈسٹرکٹ جیل کے خالی ہونے والے عمارت میں کروڑوں روپے مالیت کے منشیات کو نذدر آتش کیا۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی مردان شمروزخان نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان اورنگزیب خٹک نے پولیس کو ھدایت جاری کیا تھا کہ اب تک جتنے بھی منشیات پولیس کے پاس ہیں انہیں فوری طور پر جلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاس موجودہ منشیات دس سال میں جمع ہو گیا تھا جو کہ مختلف چھاپوں میں ملزمان سے برآمد کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جلائے جانے والے منشیات میں 365 کلو گرام چرس، 1473 کلو گرام ہیروئن ، 1646 لیٹر شراب اور آٹھ من افیون شامل تھا ۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ ان منشیات میں اعلیٰ کوالٹی کے شراب ، چرس اور ہیروئن شامل تھا ۔

متعلقہ عنوان :