پاکپتن ، مختلف مقامات سے پو لیس نے منشیات فروشوں سے منشیات برآمد کر کے مقد مات درج کر لئے

منگل 2 فروری 2016 18:02

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) مختلف مقامات سے پو لیس نے منشیات فروشوں سے منشیات برآمد کر کے مقد مات درج کر لئے ہیں ریلوے پھاٹک کے قریب اشرف کو گرفتار کر کے1560گرام چرس 71ای بی میں لطیف سے 7لیٹر شراب ریلوے پھاٹک سے عمران سے120گرام چرس جمن شاہ میں انور فرید سے1310گرام چرس چک34کے بی میں کرم شاہ سے210گرام چرس چک ہیرا سنگھ سے اکرم سے9لیٹر شراب جیون شاہ اﷲ دتہ سے5لیٹر شراب بر آمد کر کے پو لیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :