کراچی ،میٹرک بورڈ نے امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات کی میرٹ لسٹ جاری کر دی

منگل 2 فروری 2016 18:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس و جنرل گروپ 2015کے سالانہ امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات کی میرٹ لسٹ جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

میٹرک بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سائنس گروپ کے 100جبکہ جنرل گروپ کے 50پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات کو کیش ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات اپنے تعلیمی اداروں سے فارم اور اپنی تعلیمی اسناد تصدیق کروا کے بورڈ کے ریسرچ سیکشن آفس میں جمع کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :