کراچی : وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے پی آئی اے کے جاں بحق ملازمین کے لواحقین کے لیے امداد کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 17:57

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے پالپا کے وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران کراچی میں آج پیدا ہونے والی صورتحال اور ملازمین کی جانوں کے ضیاع پر اظہارٍ افسوس کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پی آئی اے کے جاں بحق ملازمین کے لواحقین کے لیے 20،20 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پالپا کے وفد سے ملاقات کے دورا کہا کہ واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کے لیے تیار ہیں، آپ اپنے مطالبات بتائیں میں وزیر اعظم کو ان کے آگاہ کروں گا۔ انہوں نے کہا اُمید ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آپ کے مطالبات کا مناسب حل نکالیں گے۔

متعلقہ عنوان :