الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کی انسانیت کے لیے بہت خدمات ہیں، ممنون حسین

ڈاکٹرز کو دور دراز علاقوں میں بھی جا کر انسانیت کی خدمت کرنی چاہئے، صدر مملکت کی الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے وفد سے گفتگو

منگل 2 فروری 2016 17:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کو دور دراز علاقوں میں بھی جا کر انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے یہ بات الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کی انسانیت کے لیے بہت خدمات ہیں۔ ڈاکٹرز کو دور دراز علاقوں میں بھی جا کر انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے۔وفد نے صدر مملکت کو بصار سے محروم بچوں کے ہسپتال کے افتتاح کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

متعلقہ عنوان :