خیبرایجنسی میں سرکار ی املاک کی حفاظت کیلئے دفاعی کمیٹیاں تشکیل، ہر کمیٹی 4ارکان پر مشتمل ہو گی

منگل 2 فروری 2016 17:52

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) خیبرایجنسی میں سرکار ی املاک کی حفاظت کیلئے دفاعی کمیٹیاں تشکیل، ہر کمیٹی 4ارکان پر مشتمل ہو گی۔ اس حوالے سے ملاگوری تحصیل میں پولیٹیکل نائب تحصیلدا ر ملاگوری شکیل الرحمن بر کی کے زیر قیادت ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قومی مشران ، سرکاری املاک کے ما لکان و کلا س فور ملازمین وغیرہ نے شرکت کی ۔

ملاگوری قائم سرکاری سکولوں، ہسپتالوں میں کسی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے دفاعی کمیٹیاں بنائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں فیصلہ کیا گیا ہر کمیٹی ایک مقامی ملک، مالک مکان،چوکیدار اور نائب قاصدیعنی 4ارکان پر مشتمل ہو گی۔جبکہ کمیٹی ارکان دوران ڈیوٹی اپنے ساتھ ہتھیار بھی رکھے گی۔اس حوالے سے پولیٹیکل نائب تحصیلدا ر ملاگوری شکیل الرحمن بر کی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی شہاب علی شاہ اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جمرود سیف الاسلام کی خصو صی ہدایات پر یہ کمیٹیاں بنائی گئی ہے تاکہ علاقے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی علاقے کی امن وامان کی حالت کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ علاقے سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے انتظامیہ کی اس کاؤش کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :