باجوڑایجنسی کے تحصیل سلارزئی میں ’’یون سلارزئی ادبی جرگہ ‘‘کے زیر سایہ مشاعرے کا انعقاد

منگل 2 فروری 2016 17:52

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) باجوڑایجنسی کے تحصیل سلارزئی میں ’’یون سلارزئی ادبی جرگہ ‘‘کے زیر سایہ ایک مشاعرے کا انعقاد کیاگیا ۔ جس میں علاقے کے شعراء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نئی کابینہ کے اراکین نے حلف اُٹھایا جس میں حاجی محمد شفیق صدر ، سردار یوسف سیال سینئر نائب صدر ، ذاکر اﷲ ذاکر نائب صدر ، ابراہیم آرمانی جنرل سیکرٹری ، درست علی الفت ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، عابد حسین عابد اطلاعات سیکرٹری ، سید نواب مخلص پریس سیکرٹری اور ضیاء الرحمن ضیاء فنانس سیکرٹری مقرر ہوئے ۔

بعد میں ایک آزاد مشاعرے کا انعقاد کیاگیا جس میں شعراء نے اپنے اپنے کلام سناکر حاضرین سے زبردست داد وصول کی ۔

متعلقہ عنوان :