سازشوں نے دم توڑ دیا ، حق کی جیت ،باطل کو شکست ہوئی ہے ،محمد طاہرکھوکھر

ایم کیو ایم کیخلاف سازشیں کرنیوالوں، میڈیا ٹرائل کرنیوالوں کا منہ کالا ہو گیا ہے،دشمن عناصر چاہے کتنی ہی سازشیں کر لیں وہ ایم کیو ایم کے پیغام کو ملک میں پھیلنے سے نہیں روک سکتے ، بیان

منگل 2 فروری 2016 17:50

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) ایم کیو ایم آزادکشمیر اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرمحمد طاہرکھوکھرنے کہاکہ سازشوں نے دم توڑ دیا ہے حق کی جیت اور باطل کو شکست ہوئی ہے ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں کرنے والوں اور میڈیا ٹرائل کرنے والوں کا منہ کالا ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ مفاد پرست عناصر ایم کیو یام اور الطاف حسین کے خلاف جو سازشیں اور میڈیا ٹرائل کر رہے تھے اس کا خاتمہ ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے غریب اور مظلوم عوام کی جیت ہوئی ہے اور مفاد پرستوں کو شکسٹ ہوۂ ہے ۔

ہ کہ ایم کیوایم حق کی راہ پرچلنے والی تحریک ہے اورحق کی جدوجہد کرنے والوں کوہمیشہ آزمائشوں اورامتحانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اورجوکسی بھی آزمائش میں ثابت قدم رہتے ہیں اﷲ تعالیٰ انہیں ہمیشہ سرخروکرتاہے۔

(جاری ہے)

الطاف حسین اور ایم کیوایم ، غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے، ایم کیوایم کی جدوجہد پریشان اور مفلوک الحال عوام کو مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نجات دلانے اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

دشمن عناصر چاہے کتنی ہی سازشیں کر لیں وہ ایم کیو ایم کے پیغام کو ملک بھر میں پھیلنے سے نہیں روک سکتے اور بہت جلد کشمیر بھی قائد تحریک الطاف حسین کے جانثاروں کا گڑھ بن کر ابھرے گا ۔کہ ہم خوش قسمت قوم ہیں جنہیں جناب الطاف حسین کی دوراندیش رہ نمائی حاصل ہے،الطاف حسین نے مظلوم م قوم کو ایک باہمت قوم میں تبدیل کردیا اور آج بھی الطاف حسین تن تنہا پوری مظلوم قوم کا مقدمہ ہر محاذ پر پورے جوش، جذبہ، خلوص اور استقامت سے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کی تصاویر اور تقریر پر پابندی نہ صرف پاکستان کے ٓئین و قانون سے متصادم ہے بلکہ دنیا بھر میں بنیادی حقوق اور ٓزادی اظہار رائے کے قوانین سمیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے بھی خلاف ہے ۔ انہون نے کہاکہ ملک و قوم کی فلاح اور بہبود کیلئے کوشاں سیاستدان او ر دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد الطاف حسین پر عائد غیر جمہوری پابندی کے خاتمے کیلئے ہر فورم پرآواز بلند کریں اور ملک کو 2فیصد مراعات یافتہ طبقے سے چھٹکارا دلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم دشمنوں کی تمام تر سازشوں اور منفی پروپیگنڈوں کے باوجود ایم کیو ایم کا پیغام ملک بھر کے محروم و مظلوم عوام میں پھیل رہاہے ، د الطاف حسین پاکستان میں ایسا انقلاب لانا چاہتے ہیں جس میں چند خاندانوں کی حکمرانی کا خاتمہ ہو اور 18 کروڑ عوام کی حکمرانی قائم ہواور اس ملک میں رائج فرسودہ ، بدنما ، کرپٹ اور جاگیردارانہ نظام کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ا الطاف حسین کی صحت ، حفاظت اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :