ملک میں صرف اسلامی نظام نافذ ہوگاپاکستان کو بے دین وسیکولرنہیں بننے دیں گے ،مولانا عبدالحق ہاشمی

کرپشن اورسود کے خلاف مہم وقت کی اہم ضرورت ہے ،راہداری منصوبے بارے بلوچستان کو اندھیرے میں رکھنے کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے، امیر جماعت اسلامی بلوچستان

منگل 2 فروری 2016 17:30

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء ) جماعت اسلامی بلوچستان کے نظم کا اجلاس صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی نائب امراء ڈاکٹر محمد ابراہیم ، زاہدا ختر بلوچ ، صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مولانا محمد عارف دمڑ، ظہور احمد کاکڑ، عبدالحمیدمنصوری ،عبدالولی خان شاکر ودیگر شریک ہوئے ۔

اجلاس میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ وزیر اعظم کے لبرل پاکستان کی روشنی میں مدارس کے خلاف پروپیگنڈہ ، تبلیغی جماعت پر پابندی جیسے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں اس ملک میں صرف اسلامی نظام نافذ ہوگاپاکستان کو بے دین وسیکولرنہیں بننے دیں گے کرپشن اورسود کے خلاف مہم وقت کی اہم ضرورت ہے راہداری منصوبے کے حوالے سے بلوچستان کو اندھیرے میں رکھنے کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے ۔

(جاری ہے)

کشمیر کسی صورت بھارت کو نہیں ملیگا 5فروری بھر پور دینی جوش وجذبے کیساتھ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی منایا جائیگا۔جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق19تا 21فروری دورہ کوئٹہ سبی جعفرآباد،نصیر آبادسنگ میل ثابت ہوگا دورے کی تیاریاں جاری ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن وسود نے ملک کی معیشت سیاست تجارت اور معاشرت کو تباہ کرکے رکھ دیاہے نظریاتی مملکت میں نظریہ اسلام کے خلاف اقدامات اصل دہشت گردی ہیں ۔

یہ ملک اسلامی نظریاتی مملکت ہے انشاء اﷲ قیادت تک اسلامی رہیگا ملک کے نظام کو جب تک حقیقی اسلامی نہیں بنیں گے اس وقت تک تبدیلی نہیں آئیگی جماعت اسلامی کا سود اور کرپشن کے خلاف مہم کو کامیاب بنا کر ملک کو آئین ونظریے کے مطابق چلانے کی کوشش کر رہے ہیں عوام الناس اس جدوجہد میں بھر پور ساتھ دیں تاکہ ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا یا جاسکیں ۔وزیر اعظم کا سیکولر پاکستان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ہمارے آباؤاجدادنے اسلامی پاکستان کیلئے قربانیاں دی ہیں قیام پاکستان سے ملک کے نظریے کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں انشاء اﷲ یہ سازشیں ہمیشہ ناکام ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :