ٹیم کو ایک ایسے آدمی کی ضرورت ہے جو انھیں اعتماد دے، یونس خان
منگل 2 فروری 2016 17:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان کا کہنا ہے کہ ٹیم کو ایک ایسے آدمی کی ضرورت ہے جو انھیں اعتماد دے،قومی ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر کامیاب اور مقبول کوچ تھے کیونکہ وہ ہر کھلاڑی سے مختلف انداز میں پیش آتے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ ٹیم انتظامیہ کے کردار کو بہت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو صرف ایک ایسے آدمی کی ضرورت ہے جو انھیں مکمل اعتماد دے. "اب وقت ہے کہ ہم ہر شکست کے بعد ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ بند کردیں، ہر کھلاڑی کو احترام دینے کی ضرورت ہے، شکست کے بعد ایک یا دو کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا"۔
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) میں ان کے کردار کے حوالے سے سابق کپتان نے کہا کہ انھیں لیگ کے سفیر یا چیئرمین کے مشیر جیسے عہدوں سے کوئی دلچسپی نہیں۔(جاری ہے)
واضح رہے یونس خان کی قیادت میں پاکستان نے 2009 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل جیتا تھا تاہم ملکی تاریخ کی پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ کی کسی بھی ٹیم میں انھیں جگہ نہیں دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ"لوگوں کی جانب سے بے حد پیار اور احترام ملنے کے بعد میں ایسی چیزوں کے لیے فکرمند نہیں ہوتا"۔
ون ڈے کرکٹ سے کنارہ کشی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ جس طرح 2009 میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے اسی طرح ون ڈے سے بھی علیحدہ ہونا چاہتے تھے لیکن اس کے لیے طویل عرصہ انتظار کرنا پڑا۔پاکستان کے مایہ ناز بلے باز کی طویل عرصے بعد انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں واپسی ہوئی تھی تاہم انھوں نے محض ایک میچ کھیل کر ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس پر کرکٹ حلقوں کی جانب سے ان پر تنقید بھی کی گئی تھی۔یونس خان نے کہا کہ "جب میں سمجھوں گا کہ یہ صحیح وقت ہے میں ٹیسٹ کرکٹ سے بھی کنارہ کش ہو جاوٴں گا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء، بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد بارے فیصلہ عام انتخابات کے بعد ہوگا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان اور جاپان (کل)فائنل میں مدمقابل آئیں گے
-
کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
حکومت کرکٹ کی طرح ہاکی کو بھی سپورٹ کرے، کپتان قومی ہاکی ٹیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.