پی آئی اے ملا زمین کا احتجاج روکنے کے لئے وزیر اعظم آمرانہ اقدام نہ اٹھائیں،بلاول بھٹو

منگل 2 فروری 2016 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کے مزدور طبقے کا ساتھ دیتی رہے گی قومی اداروں کی کوڑیوں کے دام نجکاری کی مخالفت کرینگے منگل کے روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی آئی اے ملا زمین کا احتجاج روکنے کے لئے وزیر اعظم آمرانہ اقدام نہ اٹھائیں انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کی کوڑیوں کے دام نجکاری کی مخالفت کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کے مزدور طبقے کا ساتھ دیتی رہے گی انکو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی