پشاور، کالعدم تنظیم کا سہولت کار گرفتار ، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

منگل 2 فروری 2016 16:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کا سہولت کارگو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

نوشہرہ کے علاقے شوبرہ چوک میں محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن نے خفیہ اطلاع ملنے پر بروقت کاررواء کر کے کالعدم تنظیم کا سہولت کار احمد علی کو گرفتار کر لیا گیا ۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے دستی بم ، پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کر کے سی ٹی ڈی نے اپنے قبضے میں لے لئے گئے ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم احمد علی کالعدم تنظیم کا رکن ہے اور متعدد کارروائیوں میں سہولت کار کے طور پر کام کرتا ہے سی ٹی ڈی کے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :