لاہور،ینگ ڈاکٹرز کا ایم ڈی اور ایم ایس پروگرامز میں داخلوں میں مبینہ گھپلوں اور کرپشن کے خلاف احتجاج

منگل 2 فروری 2016 16:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ینگ ڈاکٹرز کا ایم ڈی اور ایم ایس پروگرامز میں داخلوں میں مبینہ گھپلوں اور کرپشن کے خلاف احتجاج مظاہرہ اور دھرنا دیا۔ ڈاکٹروں نے حکومت سے میرٹ پر داخلہ دلوانے اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز نے یونیورسٹی میں ایم ڈی اور ایم ایس پروگرام میں مبینہ طور پر خلاف میرٹ داخلہ دیئے گئے اور پسند ناپسند کی بنیاد پر داخلے دیئے گئے۔

یونیورسٹی میں کرپشن کا بھی بازار گرم ہے جس کی وجہ سے لوٹ مار جاری ہے ۔ اس حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور دھرنا دیا گیا ۔ اگر میرٹ پر داخلوں کو یقینی نہ بنایا گیا تو وائس چانسلر کے دفتر کے سامنے احتجاجی بھوک ہڑتال کیمپ لگائیں گے۔

متعلقہ عنوان :