6فروری کو حکومتی عوام دشمن پا لیسوں کیخلاف بھر پور احتجاج کر یں گے ،چوہدری محمدسرور

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 16:42

لاہو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 فروری۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے 6فروری کو نجکاری اورحکومتی عوام دشمن پا لیسوں کیخلاف لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بھر پور احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ”شیر“غر یبوں کی رگوں سے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑنے کی پا لیسی پر گامزن ہے ‘تحر یک انصاف حکمرانوں کے عوام دشمنی پر مبنی ہاتھوں کو توڑ دیں گی ‘تحر یک انصاف حکومت کی پا لیسوں کے خلاف قومی اور پنجاب اسمبلی میں بھی شدیدمزاحمت کر رہی ہے ۔

اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف حکمرانوں کی عوام دشمن پا لیسوں کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی ہدایت کے مطابق چھ فروری کو لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بھر پور احتجاج کیا جا ئیگا اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ حکمرانوں کی نجکاری پالیسی عوام دشمنی پر مبنی ہے اور اپوزیشن جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آگے بڑھ کر حکمرانوں کا راستہ روکیں اور ملک کو کسی بڑے بحران اور مہنگائی جیسے عذاب سے نجات دلا ئے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نجکاری سے اپنے لوگوں کو ”نوازنے “کی پالیسی پر گامزن ہے جس کو پوری قوم کے سامنے بے نقاب کیا جا ئیگا اور عمران خان ہر مشکل وقت میں قوم کے ساتھ کھڑے ہونیوالے لیڈر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :