سپریم کورٹ، دعوی ویلیو مقدمہ، آئینی و قانونی سوالات کی تشریح بارے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

منگل 2 فروری 2016 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے دعوے کی ویلیو کے مطابق مقدمہ کی سماعت کا اختیار کس فورم کو حاصل ہے کے آئینی و قانونی سوالات کی تشریح بارے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

20 ہزار روپے سے 25 لاکھ روپے تک کے دعوے کی سماعت کا اختیار ڈسٹرکٹ کورٹ کو جبکہ 25 لاکھ روپے سے 2 کروڑ روپے تک کے دعوے کی سماعت کا اختیار ہائی کورٹ کو حاصل ہے اگر دعویٰٰ بارے ہی غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ کورٹ سے رجوع کیا جائے اور بعدازاں معاملہ ہائی کورٹ کی مداخلت کا نکلے تو آئین و قانونی طور پر یہ دعویٰ کون سن سکتا ہے درج بالا سوالات پر سینئر قانون دانوں اور عدالتی معاون مخدوم علی خان نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا ہے کہ ضلعی عدالت اور ہائی کورٹ کی جانب سے ایک ہی دعوے کے دو متضاد فیصلوں سے معاملات خراب ہو رہے ہیں اور وقت بھی ضائع ہوتا ہے عدالت عظمیٰ اس بارے فیصلہ کرے کہ دعوے کی ویلیو پر فورم کا تعین ہو گا یا پھر اراضی سمیت دیگر معاملات کی اصل ویلیو کو مدنظر رکھ کر فورم کا تعین کیا جائے گا ؟ جس پر قائم مقام چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کے فیصلہ محفوظ کر لیا جو بعد میں جاری کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :