چیف سیکرٹری پنجاب نے سرکاری محکموں کی سکیورٹی بارے رپورٹ طلب کرلی

منگل 2 فروری 2016 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل نے تمام سرکاری محکموں کی سکیورٹی بارے متعلقہ سیکرٹریوں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے سیکرٹری ایجوکیشن سکولز اور کالجز سمیت سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سکولوں کالجوں سمیت ہسپتالوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں اور طے کیے گئے ایس او پی پر سختی سے عمل کرائیں۔ چیف سیکرٹری نے اپنی ہدایات میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر کوئی ایس او پی پر عمل نہیں کرتا اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے ۔ چیف سیکرٹری نے تمام سیکرٹریوں سے کیے گئے سکیورٹی اقدامات بارے تفصیلی رپورٹ آئندہ دو روز میں طلب کی ہے۔

متعلقہ عنوان :